ویمن یونیورسٹی میں آج ٹیک ایکسپو کا انعقاد ہوگا
ملتان (خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام \"ٹیک ایکسپو 2026\" کا انعقاد آج 9 جون بروز منگل صبح 10:30 بجے جناح ہال، کچھری کیمپس میں کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق ایکسپو میں طالبات کی جانب سے تیار کردہ جدید اور تخلیقی فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش پیش کی جائے گی۔ تقریب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائبر سکیورٹی، ویب اینڈ موبائل ڈیویلپمنٹ، ایمبیڈڈ سسٹمز اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق پراجیکٹس رکھے جائیں گے ۔انتظامیہ کے مطابق نمائش کا مقصد طالبات کی فنی صلاحیتوں، تحقیقی استعداد، جدت پسندی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں عملی مہارتوں کو اجاگر کرنا ہے ۔ ایکسپو کے ذریعے طالبات کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں اور تحقیقی کام پیش کرنے کا موقع بھی ملے گا۔تقریب کی مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ بتول ہوں گی، جو طالبات کے سائنسی اور تحقیقی منصوبوں کا جائزہ لیں گی اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گی۔