انجمن تاجران شو مارکیٹ انتخابات 30 جون کو ہوں گے
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران ہول سیل شو مارکیٹ گلی تلاں والی اندرون حرم گیٹ کے انتخابات 30 جون کو منعقد ہوں گے۔۔۔
جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 جون مقرر کی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن کے ارکان خواجہ محمد طارق، سہیل بٹ اور حافظ فضل احمد بیگ کے مطابق جاری شیڈول کے تحت انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تاجر اتحاد عاصم بٹ گروپ نے حاجی خادم ندیم بٹ کی قیادت میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔اس موقع پر عاصم شریف بٹ، سمران بٹ، سلیمان بٹ، وسیم اسلم بٹ اور دیگر سپورٹرز بھی موجود تھے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات 28 جون کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 30 جون کو سہ پہر 3 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گی۔تاجر اتحاد عاصم بٹ گروپ کے امیدواروں میں ملک عمران شریف بطور گروپ لیڈر، حاجی خادم ندیم بٹ صدر، حاجی اصغر بھٹہ سرپرست اعلیٰ، قمر یونس جنرل سیکرٹری، نعیم عباس چیئرمین، ملک محمد جمیل سینئر نائب صدر اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔