ٹریفک پولیس کا 9محرم کیلئے پلان جاری
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے 09 محرم الحرام کے جلوس کے سلسلہ میں ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے ۔۔
ممتاز آباد مارکیٹ میں ہمہ قسم کی ٹریفک تمام اطراف سے صبح سے رات تک بند رہے گی اور یہ ایریا نو پارکنگ زون ہوگا ۔ کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک BCG چوک سے چوک شاہ عباس کی طرف نہیں آجا سکے گی ہیوی وہیکلز کے علاوہ باقی ٹریفک BCGچوک سے چوک شاہ عباس اور چونگی نمبر 14 کی طرف متبادل روٹ پر چلے گی۔