کینٹ میں 8محرم الحرام کے موقع پر جلوس نکالا گیا

کینٹ میں 8محرم الحرام  کے موقع پر جلوس نکالا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر) محرم الحرام کے جلوس لال کرتی کینٹ ملتان میں شبیہ ذوالجناح کی برآمدگی عقیدت و احترام کے ساتھ کی گئی ۔۔۔

جلوس انجمن تحفظ عزاداری ساؤتھ پنجاب کے صدر سید اصغر عباس نقوی، مخدوم سید وسیم شمسی اور پیر تنویر شاہ کی نگرانی میں برآمد ہوا اور امام بارگاہ کاشان حیدر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ راستوں میں عزاداران کیلئے دودھ اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔دوران جلوس سید اصغر عباس نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ملتان عامر کریم خان، ڈپٹی کمشنر، آر پی او، سی پی او اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کا محرم انتظامات میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں