واقعہ کربلا حق پر استقامت کا درس دیتا، احمد مجتبیٰ گیلانی

واقعہ کربلا حق پر استقامت کا درس دیتا، احمد مجتبیٰ گیلانی

امام عالی مقام ؓ کی قربانی رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ،عظیم سعید

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور سیاسی و سماجی رہنما میاں محمد عظیم سعید نے یوم عاشور کے موقع پر کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق، سچائی، صبر، استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا لازوال درس دیتا ہے ۔انہوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ رہے گی۔ یوم عاشور ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے ، قربانی دینے اور اصولوں پر قائم رہنے کا درس دیتا ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد بھی جمہوریت، عوامی حقوق، آئین کی بالادستی اور مظلوم طبقات کی آواز بلند کرنے کے اصولوں پر مبنی ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے عظیم قربانیاں دیں جنہیں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ یوم عاشور اتحاد، اخوت، برداشت اور باہمی احترام کا پیغام دیتا ہے ۔ آج ہمیں معاشرے میں انصاف، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں