عاشورہ محرم،سیوریج، واٹرسپلائی، سٹاف الرٹ ،چھٹیاں منسوخ

عاشورہ محرم،سیوریج، واٹرسپلائی، سٹاف الرٹ ،چھٹیاں منسوخ

ایم ڈی واسا جلوس روٹس پر انتظامات ، مانیٹرنگ میں مصروف،فیصل شوکت

ملتان (لیڈی رپورٹر)واسا ملتان شہریوں کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت کی ہدایت پر عاشورہ محرم کے خصوصی پلان پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے تمام سیوریج،واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشن کے افسروں اور آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت شہر بھر کے جلوس روٹس پر انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کر کے جلوس روٹس کا معائنہ کیا اس دوران انہوں نے لائسنس داران اور عزاداران سے ملاقات بھی کی جبکہ شہریوں کو نکاسی آب کی سہولت کی فراہمی،جلوس روٹس پر گٹروں کے ڈھکنوں کی مرمت،سیوریج سسٹم کے اوور فلو کے خاتمے اور لائنوں کی صفائی کے لئے آپریشن دن،رات جاری ہے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ، شکایات کا فوری ازالہ کرنے میں سرگرم ہیں منگل کی شب اور بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ جلوس روٹس،امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیا اور جلوس روٹس پر درجنوں مین ہولز کی مرمت بھی کی سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں جاری ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی رپورٹ کے مطابق بستی خداداد،مین خانیوال روڈ راجہ پور،فرخ ٹاؤن،احمد آباد نزد بستی مسوانہ تھلہ سادات،بھٹہ کالونی قاسم بیلہ امام بارگاہ،نیشنل کالونی مین سٹریٹ،محلہ قیصرآباد،رسول پور، سمیت دیگر جگہوں پر مین ہولز کی صفائی کی گئی ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں