ترقیاتی منصوبوں کے سبب بجلی فراہمی بند رہے گی

ترقیاتی منصوبوں کے  سبب بجلی فراہمی بند رہے گی

ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق ریجن کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، سسٹم کی اپ گریڈیشن اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں 27 اور 28 جون کوبجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں بند رہے گی۔

 اس بندش سے 27اور28جون کو ملتان سرکل کے 11KVنیو چاون فیڈر سے پانچ بجے صبح سے ساڑھے آٹھ بجے تک،11KVوومن یونیورسٹی،ماڈل ٹائون،شاخ مدینہ،رائل آرچرڈ،1،2، الفلاح ماڈرن سٹی،جہانگیر آباد،پی آئی اے ایمپلائز ہائوسنگ سکیم،پی جی ایس ایچ4،پیراں غائب،نیو محمودکوٹ،بختاور امین ہسپتال،جوڈیشنل کمپلیکس، صابرہ، ٹیوب ویل اور قصبہ مڑل فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک بجلی بند رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں