امام عالی مقامؓ کی حیات حق گوئی کی عملی تفسیر،ذیشان کلیمی

امام عالی مقامؓ کی حیات حق گوئی کی عملی تفسیر،ذیشان کلیمی

موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد بین المسلمین کی اشد ضرورت ہے

ملتان (کرائم رپورٹر) جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اطلاعات صاحبزادہ علامہ ذیشان کلیم معصومی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی حیات طیبہ صبر، استقلال اور حق گوئی کی عملی تفسیر ہے جبکہ حسینیت کا راستہ ہی نجات کی ضمانت ہے ۔انہوں نے یہ بات جامع مسجد نواب سے متصل جامعہ شیخ الاسلام میں منعقدہ سالانہ ذکر سید الشہداء امام حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول ﷺ کی عظیم قربانی دین اسلام کی اقدار، اصولوں کی پاسداری اور کلمہ حق کی سربلندی کا روشن استعارہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشرتی حالات میں حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات سے رہنمائی لیتے ہوئے معاشرے میں امن، یکجہتی، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینا ناگزیر ہے ۔کانفرنس کی صدارت علامہ قاری محمد قاسم سیالوی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں