ڈیرہ غازیخان:یوم عاشور پر ریجن بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ

ڈیرہ غازیخان:یوم عاشور پر ریجن بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ

432 جلوس، 590 مجالس کی حفاظت کیلئے گیارہ ہزار اہلکار تعینات

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں آر پی او ڈیرہ غازیخان محمد اظہر اکرم نے 10 محرم الحرام کے موقع پر ریجن بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔ یوم عاشور پر 432 جلوسوں اور 590 مجالس کی سکیورٹی کے لیے 40 ڈی ایس پیز، 79 انسپکٹرز، 446 سب انسپکٹرز سمیت گیارہ ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کے ہمراہ پاک آرمی اور رینجرز کے دستے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

آر پی او محمد اظہر اکرم خود فیلڈ میں موجود رہ کر حساس امام بارگاہوں، مجالس اور مرکزی جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات، نفری کی تعیناتی، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور آن گراؤنڈ کوآرڈینیشن کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جلوسوں کے روٹس پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو بیریئرز اور خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ، اسپیشل برانچ، ڈرون کیمروں اور سرویلنس سسٹم کے ذریعے نگرانی جاری ہے ۔ آر پی او نے تمام ضلعی سربراہان کو فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے اور قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں