عاشورہ محرم پر امن کیلئے مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد

عاشورہ محرم پر امن کیلئے مشترکہ  فلیگ مارچ کا انعقاد

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈیرہ غازیخان میں عاشورہ محرم الحرام کے پُرامن انعقاد اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اشتراک سے فلیگ مارچ کیا گیا۔

فلیگ مارچ کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کی جبکہ ڈی پی او صادق بلوچ اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔ فلیگ مارچ شہر کے اہم مقامات اور شاہراہوں سے گزرتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو احساسِ تحفظ فراہم کرنا اور امن و امان کے قیام کے لیے اداروں کی مکمل تیاری کا اظہار کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں