جامعہ زکریا بورڈ :تعلیمی سفارشات کی منظوری، اہم فیصلے

جامعہ زکریا بورڈ :تعلیمی سفارشات کی منظوری، اہم فیصلے

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر کی زیر صدارت اجلاس، متعدد سفارشات مزید غور کیلئے واپس

ملتان (خصوصی رپورٹر) جامعہ زکریا کے بورڈ آف فیکلٹی آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیکلٹی کے ڈینز، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران فیکلٹی سے متعلق مختلف تعلیمی، انتظامی اور نصابی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ مختلف شعبہ جات کی جانب سے بھجوائی گئی سفارشات پیش کی گئیں، جن میں سے بیشتر کی منظوری دے دی گئی۔ تاہم چند سفارشات پر مزید وضاحت اور ضروری ترامیم کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے انہیں دوبارہ متعلقہ شعبہ جات کو بھجوا دیا گیا تاکہ مطلوبہ اصلاحات کے بعد دوبارہ پیش کیا جا سکے ۔ اجلاس میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے ، شفافیت برقرار رکھنے اور ضابطہ کار کے مطابق فیصلے کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ بورڈ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات اور معیاری نصاب کی فراہمی کے لیے تمام فیصلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق کیے جائیں گے ۔ اجلاس کے سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر شفیق بھٹی نے انجام دیے ، جبکہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار (اکیڈمکس) فیصل اکرام نے اجلاس کی کارروائی میں معاونت فراہم کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں