سکولز میں رائٹ سائزنگ، 30ہزار آسامیاں ختم کرنیکا فیصلہ

سکولز میں رائٹ سائزنگ، 30ہزار آسامیاں ختم کرنیکا فیصلہ

نان ٹیچنگ عملے کی خالی پوسٹیں ختم کرنے کا عمل شروع، اخراجات میں کمی کا دعویٰ

ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے محکمہ سکولز میں رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت نان ٹیچنگ عملے کی 30 ہزار 391 خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ حکام کے مطابق صوبے بھر میں خالی پوسٹیں ختم کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ، جس کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ختم کی جانے والی آسامیوں میں بیلدار، چوکیدار، نائب قاصد، مالی، لیب اسسٹنٹ، لیب انچارج، لیب اٹینڈنٹ، جونیئر کلرک، سینئر کلرک، اسٹینوگرافر، ڈرائیور، سویپر، اسسٹنٹ، اکاؤنٹنٹ، کمپیوٹر آپریٹر، لائبریرین، اسسٹنٹ لائبریرین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن، آڈیٹر، سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر نان ٹیچنگ عہدے شامل ہیں۔حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ خالی آسامیوں کے خاتمے سے سرکاری اخراجات میں کمی آئے گی اور مالی بوجھ کم ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ رائٹ سائزنگ کے ذریعے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب تعلیمی حلقوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نان ٹیچنگ عملے کی کمی سے سکولوں کے انتظامی اور دفتری امور متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ ان کے مطابق سکولوں میں معاون عملے کی دستیابی تعلیمی نظام کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں