ٹیکسٹائل ملز میں مشین کی زد میں آکر مزدور جاں بحق
ملتان (کرائم رپورٹر)کسی بدھلہ روڈ پر ٹیکسٹائل مل میں کام کے دوران ویونگ مشین کے رولر میں آنے سے۔۔۔
ایک مزدور جاں بحق ہوگیا ۔ جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت مجاہد ولد وحید بخش (29 سال) کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی قریبی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کی گئی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثہ علی ٹیکسٹائل مل میں کام کے دوران پیش آیا جہاں مزدور ویونگ مشین کے رولر میں پھنس گیا۔حادثے کے باعث مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments