حکومت نے عوامی فلاح کیلئے ریکارڈ منصوبے شروع کیے : ہنجراء
نوجوانوں، طلبہ، کسانوں ، خواتین کی ترقی کیلئے متعدد سکیمیں جاری ،سابق صوبائی وزیر
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود، نوجوانوں، طلبہ، کسانوں، خواتین اور مزدور طبقے کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہونہار طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم، میرٹ اسکالرشپس، ہونہار اسکالرشپ پروگرام، جدید تعلیمی سہولیات اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے آسان کاروباری قرضے ، ای روزگار پروگرام، فری آئی ٹی کورسز، ہنرمندی کی تربیت اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے گرین ٹریکٹر اسکیم، زرعی مشینری پر سبسڈی، سپر سیڈر، آسان زرعی قرضوں، معیاری بیج اور کھاد سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، جبکہ خواتین کی فلاح، صحت اور معاشی خودمختاری کے لیے بھی مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments