جیولرز ایسوسی ایشن خانیوال کے عہدیداران کی حلف برداری

جیولرز ایسوسی ایشن خانیوال کے عہدیداران کی حلف برداری

تقریب میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی شرکت، نئی کابینہ کو مبارکباد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن خانیوال کے نومنتخب عہدیداران کی شاندار تقریب حلف برداری ہوئی۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا اور رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں خواجہ محمد ہاشم جوائنٹ سیکرٹری آل پنجاب و آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن، رانا محمد یونس فیصل آباد، رانا نوید اختر صدر صرافہ وہاڑی، محمد ثاقب کلیم صدر صرافہ جہانیاں اور عرفان شاہ صدر صرافہ بازار ملتان سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ نعت رسول مقبولؐ بھی پیش کی گئی۔

رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، تاجروں کو سہولیات کی فراہمی اور معاشی استحکام کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم نے کہا کہ نئی کابینہ تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے گی۔صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن خانیوال رانا محمد سرور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن تاجروں کے حقوق کے تحفظ، اتحاد اور کاروباری مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام عہدیداران باہمی مشاورت اور ٹیم ورک کے ذریعے صرافہ برادری کی خدمت کو ترجیح دیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...