روڈ اونچا بننے سے دکانیں، محلہ سٹیشن کو پانی سے نقصان کا خدشہ

روڈ اونچا بننے سے دکانیں، محلہ سٹیشن کو پانی سے نقصان کا خدشہ

سابق یوسی چیئرمین کی قیادت میں ناقص کارکردگی پراحتجاج،کمشنر سے نوٹس کا مطالبہ

ٹاٹے پور نامہ نگار )سابق چیئرمین یونین کونسل حافظ الطاف حسین دھرالہ کی قیادت میں ملتان انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ملک جاوید دھرالہ فدا حسین ہراج ملازم حسین ہراج وقار امین حاجی محمد مکی سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔انکا کہنا تھا کہ ٹاٹے پور بھی پنجاب کا حصہ ہے کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ملتان روڈ مکمل بننا تھا ۔ملتان انتظامیہ اور حکومت پنجاب نے مین چوک ٹاٹے پور سے مراد والی پلی تک اتنا اونچا بنایا کہ بازار کی دکانیں اور محلہ سٹیشن ٹاٹے پور کو پانی کی وجہ سے شدید نقصان ہونے کا اندیشہ لاحق ہے ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم نے انتظامیہ کو بار بار باور کرایا کہ ہمارا بننے والی روڈ آنے والے وقت میں مشکلات پیدا کرے گا ۔بجر ی نکلنے سے گڑھے پڑنے شروع ہو گئے ہیں ۔انہوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر ملتان ودیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...