ہوٹل کی چھت گرنے سے 14 افراد زخمی
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)نرنجن موڑ پر واقع ایک ہوٹل کی چھت بارش کے باعث اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود کم و بیش 14 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری، ڈی ایس پی ساجد صدیق اور دیگر متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر فوری طور پر تحصیل ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز کو متاثرین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انتظامیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments