پیف اساتذہ کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، نئی ہدایات جاری
بائیو میٹرک حاضری، سیس ایپ ریکارڈ لازمی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے پارٹنر سکولوں کو اساتذہ کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ جاری مراسلے کے مطابق تمام اساتذہ کا ریکارڈ ‘‘سیس ایپ’’ میں مکمل اور درست رکھنا لازمی ہوگا، جبکہ صرف سسٹم میں رجسٹرڈ اساتذہ ہی پیف کے منظور شدہ تدریسی عملے کا حصہ تصور کئے جائیں گے ۔پیف نے نئی پالیسی کے تحت اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری بھی لازمی قرار دے دی ہے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی بائیو میٹرک حاضری اور سسٹم میں موجود ریکارڈ کے مطابق کی جائے گی تاکہ شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے ۔فاؤنڈیشن نے واضح کیا ہے کہ اساتذہ کی تنخواہوں میں تاخیر یا غیر قانونی کٹوتی کی صورت میں متعلقہ پارٹنر سکول کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تمام پارٹنر سکول اپنے مالی اور انتظامی ریکارڈ کو ہر وقت مکمل اور اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ نظام کی شفافیت برقرار رہے اور نگرانی کا عمل مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments