صدر زرداری جمہوری بالادستی کے علمبردار، نسیم لابر

صدر زرداری جمہوری بالادستی کے علمبردار، نسیم لابر

سیاسی بصیرت،فہم وفراست کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت قائم

ملتان( لیڈی رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری کی 71 ویں سالگرہ کے حوالہ سے پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں منعقدہ تقریب سے ملک نسیم لابر، مہمان خصوصی امیدوار این اے 150 رانا شاہد الحسن، ڈاکٹر جاوید صدیقی، راؤ ساجد علی، صدر سلیم شہزاد، سلیم راجا، خواجہ عمران، چودھری یاسین، میاں منظور قادری و ساجد بلوچ و دیگر نے صدر آصف علی زرداری کو سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو آج کے دن ہم سب خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ ان کی سیاسی بصیرت و فہم و فراست کی وجہ سے آج پاکستان میں جمہوری حکومت قائم ہے آصف علی زرداری کی زندگی جمہوریت، قربانی اور عوامی خدمت کی علامت ہے۔

پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے ادھورے جمہوری مشن کو آگے بڑھانے میں آصف علی زرداری کا کردار تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے حقیقی علمبردار ہیں انہوں نے کہاکہ قید و بند کی صعوبتیں آصف علی زرداری کے جمہوری عزم اور حوصلے کو متزلزل نہ کر سکیں۔ ہر مشکل سے مضبوط ہو کر نکلے اور پاکستان کی خدمت کا سفر جاری رکھا۔پاکستان کھپے کے تاریخی نعرے کے ذریعے آصف علی زرداری نے قومی اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا ہر مشکل وقت میں جمہوریت اور آئین کا دفاع کیا پارلیمنٹ کے اختیار کو بحال کیا اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...