پاکستان ،ڈنمارک کے درمیان تعاون کے کثیر مواقع،سفیر
سولر انرجی، واٹر ٹریٹمنٹ کے شعبوں میں تجربات سے مستفید ہوسکتے
ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان میں تعینات ڈنمارک کی سفیر ماجا دیروس مورٹینسن کے دورۂ ملتان کے موقع پر صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان میاں بختاور تنویر شیخ نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں تاجر و صنعتی برادری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور ڈنمارک کے دوطرفہ تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری، زراعت، جدید آبپاشی، آم کی برآمدات، ڈیری سیکٹر، قابلِ تجدید توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور ڈی ایس آئی ایف فنانسنگ پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر ایوان میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا کہ ملتان جنوبی پنجاب کا اہم زرعی و صنعتی مرکز ہے ، جہاں کپاس، گندم، آم، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز، پیسٹی سائیڈز، ایگرو انڈسٹری اور آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے دونوں ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ڈنمارک کی سفیر ماجا دیروس مورٹینسن نے کہا کہ توانائی، خصوصاً سولر انرجی اور واٹر ٹریٹمنٹ کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے روشن امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور اور فیصل آباد میں ڈنمارک کے تعاون سے واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے قائم کئے جا چکے ہیں۔، جبکہ مستقبل میں ملتان میں بھی ایسے منصوبوں پر غور کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں پاکستانی آم کی ڈنمارک میں برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے ، جبکہ پاکستانی سفارت خانہ اس کی تشہیر میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments