ڈی جی خان میں بجلی نظام بہتری شیڈول مینٹیننس کاموں کا جائزہ

ڈی جی خان میں بجلی نظام بہتری  شیڈول مینٹیننس کاموں کا جائزہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان سرکل ملک خورشید احمد نے ڈی جی خان شہر میں بجلی کے نظام کی بہتری، استعداد کار میں اضافے اور صارفین کو معیاری و بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مختلف فیڈرز اور بجلی تنصیبات پر جاری شیڈول مینٹیننس کاموں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایکسین ڈی جی خان ڈویژن عزیزالرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دورانِ دورہ انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی، کنڈکٹر کی تبدیلی، جمپرز کی مرمت، ضروری دیکھ بھال، درختوں کی شاخوں کی کٹائی اور دیگر حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...