گرین بیلٹس پر 3 ہزار درختوں کی شجر کاری مکمل

 گرین بیلٹس پر 3 ہزار درختوں کی شجر کاری مکمل

وہاڑی روڈ، سدرن بائی پاس تا سہو چوک،میٹرو روٹ سمیت دیگر مقامات شامل، مزید 5ہزار درختوں کی شجرکاری اگست میں مکمل کی جائے گی،ختم نبوت چوک نمبر 14کی تعمیر مکمل شہر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بیوٹیفکیشن ورک بھی جاری ، چوک رشیدآباد، یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا وال پینٹ ورک مکمل،شہر کا آرائشی منصوبہ جلد تکمیل کوپہنچے گا، وسیم حسن

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے شہر کی گرین بیلٹس پر تین ہزار سے زائد سایہ دار درختوں اور پودوں کی شجرکاری مکمل کر لی۔ جس میں وہاڑی روڈ، سدرن بائی پاس تا سہو چوک، میٹرو روٹ اور دیگر مقامات شامل ہیں۔پانچ ہزار مزید سے زائد درختوں کی شجرکاری ماہ اگست میں مکمل کر لی جائے گی۔شہر کے چوکوں اور پارکوں میں بھی شجرکاری اور گھاس لگایا جا رہا ہے۔ ختم نبوت چوک چودہ نمبر کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔ شہر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بیوٹیفکیشن ورک بھی جاری ہے۔ نو نمبر چوک، چوک رشید آباد،یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی وال پر پینٹ ورک مکمل کر لیا گیا ہے ۔ادارے کے استحکام کے لئے سیلف انکم میں اضافے بارے اقدامات کر رہے ہیں۔

ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے مزید کہا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں سمیت بیوٹیفکیشن اور شجرکاری امور بارے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ چودہ نمبر چونگی، عزیز ہوٹل چوک، نو نمبر چونگی، رشید آباد فلائی اوور، کچہری فلائی اوور اور شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کام جاری ہے ۔ رواں ماہ سے اگست شہر میں بھرپور شجرکاری کی جا رہی ہے ۔۔بہاولپور بائی پاس کی بحالی اور بیوٹیفکیشن کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ گرین بیلٹس اور چوکوں پر بھرپور شجرکاری کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...