پی ای ایف :کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے حتمی نتائج جاری

پی ای ایف :کوالٹی ایشورنس  ٹیسٹ کے حتمی نتائج جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) نے اپنے تمام پروگراموں کے تحت منعقدہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ سیشن 2025-26 کے التوا کا شکار اور روکے گئے کیسز کے حتمی نتائج جاری کر دیئے ہیں۔

ڈائریکٹر کیو اے آئی نے تمام پرنسپلز اور لائسنس ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی ای ایف کے آن لائن سکول انفارمیشن سسٹم میں لاگ اِن کرکے اپنے اداروں کے نتائج فوری چیک کریں۔پی ای ایف کے مطابق فاؤنڈیشن اسسٹنس سکولز، ایجوکیشن واؤچر سکیم، نیو سکولز پروگرام اور پنجاب سکولز ریفارمز پروگرام کے تحت ٹیسٹ میں ناکام یا نتائج پر تحفظات رکھنے والے سکول مالکان، پرنسپلز اور لائسنس ہولڈرز کو ری چیکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ری چیکنگ کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے ، جبکہ اس کی فیس 10 ہزار روپے ہوگی، جو کسی بھی صورت قابلِ واپسی نہیں ہوگی۔حکام کے مطابق ری چیکنگ کے خواہش مند ادارے پی ای ایف کی ویب سائٹ سے آن لائن فارم حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ فیس صرف مقررہ آن لائن لنک سے کمپیوٹرائزڈ چالان سلپ تیار کرکے جمع کرائی جا سکے گی۔ پی ای ایف نے واضح کیا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ چالان کے علاوہ کوئی متبادل سلپ یا پے آرڈر قبول نہیں کیا جائے گا۔سکول مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ بینک کی کمپیوٹرائزڈ فیس رسید کے ساتھ ری چیکنگ کی مکمل درخواست مقررہ تاریخ سے قبل جمع کرائیں، بصورت دیگر درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...