ماموں کانشے کیلئے رقم دینے سے انکار پر بھانجی پر تشدد

ماموں کانشے کیلئے رقم دینے  سے انکار پر بھانجی پر تشدد

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقے شاہ فیض پارک میں خاتون پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔۔۔۔

 ، جس پر تھانہ سٹی پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق شاہ فیض پارک کی رہائشی خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا ماموں مبینہ طور پر آئس کے نشے کا عادی ہے ۔ خاتون کے مطابق ملزم نے نشے کے لیے اس سے رقم کا مطالبہ کیا، تاہم انکار کرنے پر مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش میرٹ پر مکمل کی جائے گی اور اگر الزامات ثابت ہوئے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...