میلسی میں روٹی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت

میلسی میں روٹی سرکاری نرخ  سے زائد قیمت پر فروخت

میلسی (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی جانب سے روٹی کا سرکاری ریٹ 15 روپے مقرر ہے جبکہ ہوٹل مالکان سرکاری ریٹ پر روٹی کی فروخت کے بجائے 18 سے 20 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مقرر کردہ نرخوں پر روٹی کی فروخت کروانے میں ناکام۔شہریوں کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے روٹی کی سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنوانے کا مطالبہ۔تاہم ہوٹل مالکان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث روٹی کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت ممکن نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...