اینٹی کرپشن کی کارروائی،اے ڈی اے کااہلکار رشوت لیتے گرفتار

اینٹی کرپشن کی کارروائی،اے ڈی اے کااہلکار رشوت لیتے گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر )اینٹی کرپشن ملتان نے کارروائی کے دوران حسیب اللہ اہلکار محکمہ ای ڈی اے ملتان کو پچاس ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے نشان زدہ کرنسی بھی برآمد کر لی گئی، جسے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔قبل ازیں ملزم نے سائل ملک تاج محمد کی سکیورٹی کمپنی کو گارڈز کی تعداد بڑھانے کے عوض رقم رشوت مبلغ 16لاکھ روپے تقریباً وصول کئے تھے جبکہ مزید 50000روپے رشوت وصول کرتے ہوئے اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...