میٹرک امتحانات میں بہترکارکردگی پرطلبہ کے اعزاز میں تقریب

میٹرک امتحانات میں بہترکارکردگی پرطلبہ کے اعزاز میں تقریب

خانیوال کے 150 طلبہ میٹرک میں 1100 سے زائد نمبر حاصل کئے ، انعامات تقسیم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)میٹرک امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تقریب تقسیمِ سرٹیفکیٹس و انعامات منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد اور ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل نے پوزیشن ہولڈرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے ۔ ملتان بورڈ کے میٹرک امتحانات میں ضلع خانیوال کی دو طالبات نے پوزیشن حاصل کی، جبکہ 150 طلبہ نے 1100 سے زائد نمبر حاصل کیے ۔تقریب میں سی ای او تعلیم فیاض سندھو، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، طلبہ، طالبات اور والدین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز نے اپنے اساتذہ، والدین اور ضلع خانیوال کا نام روشن کیا ہے ۔ میٹرک کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ، طلبہ کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ ہونہار طلبہ کی سرپرستی اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور نصاب کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے ۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...