مفت سبزی کی کاشت، سرکاری اراضی استعمال میں لانے کا فیصلہ

مفت سبزی کی کاشت، سرکاری اراضی استعمال میں لانے کا فیصلہ

سکولوں، ہسپتالوں و دیگر سرکاری اداروں کی غیر استعمال شدہ زمین استعمال ہوگی

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدام ‘‘مفت سبزی کی کاشت’’ کے تحت ضلع مظفرگڑھ میں سرکاری اراضی کو سبزیوں کی کاشت اور کچن گارڈننگ کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع طاہر محمود بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں اور دیگر سرکاری اداروں کی غیر استعمال شدہ اراضی پر سبزیاں کاشت کرنے ، مفت بیج اور سیڈ کٹس فراہم کرنے اور کچن گارڈننگ کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے منصوبے پر پیش رفت اور سیڈ کٹس کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ مفت سبزی کی کاشت کا منصوبہ عوام کو تازہ اور معیاری سبزیاں فراہم کرنے کے ساتھ سرکاری اراضی کے بہتر استعمال کا مؤثر ذریعہ ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں سرکاری اداروں کی دستیاب زمین کی نشاندہی کرکے وہاں سبزیوں کی کاشت کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ متعلقہ اداروں کو زمین کی تیاری، بیجوں کے انتخاب، آبپاشی اور فصل کی دیکھ بھال کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو شہری و دیہی علاقوں تک وسعت دے کر زیادہ سے زیادہ سرکاری اراضی کو قابل استعمال بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...