خصوصی طالبعلم زین اسلم سے ڈی پی او وہاڑی کی ملاقات

خصوصی طالبعلم زین اسلم سے ڈی پی او وہاڑی کی ملاقات

میٹرک میں نمایاں نمبرز حاصل کرنے پر طالبعلم کو دس ہزار روپے انعام دیا

وہاڑی،دوکوٹہ (خبرنگار، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)محنت، لگن اور تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے والے بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے ، محنت اور عزم کے ساتھ ہر مشکل کو شکست دی جاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال نے قوتِ سماعت و گویائی سے محروم طالبعلم زین اسلم سے ملاقات کے موقع پر کیا۔تفصیل کے مطابق زین اسلم نے سوشل میڈیا پر وہاڑی پولیس کی عوام دوست سرگرمیاں دیکھ کر ڈی پی او تصور اقبال سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جو پوری کردی گئی۔ زین اسلم نے ڈی پی او سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ اس موقع پر تصور اقبال نے طالبعلم کی محنت اور تعلیمی کامیابی کو سراہتے ہوئے میٹرک کے امتحان میں نمایاں نمبر حاصل کرنے پر اسے 10 ہزار روپے نقد انعام دیا۔ڈی پی او تصور اقبال نے کہا کہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کی حوصلہ افزائی معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ایسے بچے اپنی محنت اور صلاحیتوں سے دوسروں کیلئے مثال قائم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زین اسلم کی کامیابی قابلِ تحسین ہے اور وہ مستقبل میں بھی اسی محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھے ۔زین اسلم نے ڈی پی او سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وہاڑی پولیس کی عوام دوست سرگرمیوں کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...