تنظیم مغلیہ کی شجرکاری ، دانیوال قبرستان میں پودے لگائے
درخت لگانا صدقہ جاریہ، شہریوں سے زیادہ پودے لگانے اور حفاظت کا مطالبہ
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)تنظیم مغلیہ وہاڑی کے زیر اہتمام ماحول کو سرسبز بنانے کیلئے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب دانیوال قبرستان میں ہوئی، جہاں تنظیم کے عہدیداران نے پودے لگائے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری محمد یاسین مغل نے کہا کہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے ، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔ شہری خصوصاً نوجوان زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی دیکھ بھال بھی یقینی بنائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے ۔اس موقع پر سرپرست اعلیٰ محمد سعید مغل، چیئرمین محمد اکبر مغل، محمد اقبال ربانی مغل، نائب صدر محمد سلیم مغل، جوائنٹ سیکرٹری خالد پرویز مغل، محمد مشتاق مغل، حاجی محمد رفیق مغل اور دیگر عہدیداران موجود تھے ۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ پودوں کی حفاظت کا عزم بھی کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments