بلدیہ بورے والا میں جشن آزادی کی تقریب، پرچم کشائی
بورے والا (نمائندہ دنیا ) جشن آزادی کی مرکزی تقریب بلدیہ بورے والا میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سید ساجد مہدی سلیم ۔۔
، ممبر پنجاب اسمبلی ملک نوشیر انجم لنگڑیال، سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں، معروف سماجی شخصیت رانا طاہر کریم خاں، اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک، ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو، صدر بار رانا الطاف حسین، سیکرٹری علی جاوید گجر، انجمن تاجران کے نمائندوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب میں پرچم کشائی کے بعد پولیس اور ریسکیو کے جوانوں نے سلامی پیش کی، جبکہ جشن آزادی کی مناسبت سے پودے بھی لگائے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments