بستی بھٹہ میں نکاسی آب کا نظام تباہ، مکانوں کو خطرہ
گندا پانی گھروں کی بنیادوں میں داخل، سینکڑوں افراد کو مشکلات کا سامنا
ٹاٹے پور (نامہ نگار ) بستی بھٹہ میں نکاسی آب کا نظام عرصہ دراز سے خراب ہونے کے باعث سینکڑوں مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ تفصیل کے مطابق بستی بھٹہ کا بڑا گندا نالہ جگہ جگہ سے ٹوٹ چکا ہے ، جس کے باعث گندا پانی مکینوں کے مکانات کی بنیادوں میں داخل ہورہا ہے اور متعدد مکانات شدید متاثر ہورہے ہیں۔ نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے سے علاقہ مکینوں کو تعفن اور دیگر مسائل کا سامنا ہے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے ابتر نظام کے باعث انہیں اپنی مدد آپ کے تحت مسائل حل کرنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نالے کی فوری مرمت اور نکاسی آب کا مؤثر انتظام کیا جائے تاکہ مکانات کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments