یوم آزادی پر پرچم کشائی ، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

یوم آزادی پر پرچم کشائی ، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او ،ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ نے قومی پرچم بلند کیا سردار کوڑا خان پبلک ہائیر سیکنڈری سکول کے فلوٹ پر شاندار پرفارمنس

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ اور ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ نے قومی پرچم بلند کیا، شرکاء نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو شاندار سلامی پیش کی جبکہ قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔پاکستان کی آزادی کی خوشی میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے وطن عزیز کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ضلع کونسل ہال تک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ضلع کونسل ہال میں یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، میں ملی نغمے پیش کیے گئے جبکہ طلبہ نے پاکستان کی آزادی، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے موضوع پر خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے ۔

سردار کوڑا خان پبلک ہائیر سیکنڈری سکول کی جانب سے جشنِ آزادی کے سلسلے میں تیار کردہ خوبصورت فلوٹ نے شہر بھر میں راؤنڈ کیا۔ منفرد انداز میں سجائے گئے فلوٹ کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد متوجہ ہوئی اور شہریوں نے اس اقدام کو خوب سراہا۔فلوٹ پر منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں ملی نغموں اور علاقائی گیتوں کی شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے عظیم وطن پاکستان کا یومِ آزادی جوش و جذبے ، ملی یکجہتی اور حب الوطنی کے ساتھ منا رہے ہیں۔ یہ دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے حصول کے لیے دیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے ۔ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ میں آج کے دن پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں تقریب میں مقررین نے یومِ آزادی کی اہمیت، تحریکِ پاکستان کی جدوجہد اور شہداء و غازیوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالی، 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...