میلسی :جشن آزادی پر شجرکاری مہم کا آغاز
میلسی(نمائندہ دنیا ) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ محمد عمران اکرم نے محکمہ جنگلات ملتان کے انسپکٹر شہزاد احمد، رانا محمد عامر اور طلبہ کے ہمراہ پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔۔۔
محکمہ جنگلات کے نمائندگان نے طلبہ میں مفت پودے تقسیم کیے اور انہیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور پودوں کی نگہداشت کی ترغیب دی۔ محمد عمران اکرم نے کہا کہ درخت انسانی زندگی کی بقا، آکسیجن کی فراہمی، درجہ حرارت میں توازن اور آلودگی میں کمی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments