جہانیاں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ
جہانیاں (نمائندہ دنیا )سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سوئی گیس ملازمین مقررہ شیڈول سے پہلے ہی گیس کی فراہمی بند کر دیتے ہیں۔۔۔
جس کے باعث گھریلو صارفین خصوصاً خانہ داری کرنے والی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں محمد یوسف محمد بلال محمد عثمان اور دیگر کا کہنا ہے کہ جلال آباد ہاؤسنگ سکیم تین مرلہ سکیم چک نمبر 111دس آر جناح کالونی غریب آباد شفقت کالونی مرضی پورہ چک نمبر 112اور 113سیمت دیگر علاقوں میں گیس کی بندش کے باعث کھانا پکانے سمیت روزمرہ کے گھریلو امور متاثر ہو رہے ہیں۔ مقررہ اوقات سے پہلے گیس بند کیے جانے سے عوام کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔متاثرہ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم کیا جائے اور مقررہ شیڈول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments