سیرت النبی ؐکوئز 25 ستمبر کو ملتان میں منعقد ہوگا
سیرت النبی ؐکوئز 25 ستمبر کو ملتان میں منعقد ہوگاطلبہ کی رغبت دلانے کیلئے مقابلے میں لاکھوں روپے کے انعامات رکھے گئے
ملتان (کرائم رپورٹر) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی حذیفہ عثمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کوئز 25 ستمبر کو ملتان میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئز کا مقصد طلبہ، طالبات اور نوجوانوں کو سیرت رسول اکرم ؐ کے مطالعے سے جوڑنا، مطالعے کا رجحان بڑھانا اور محبت رسول ؐ کو علم و عمل کے ساتھ مضبوط کرنا ہے ۔حذیفہ عثمان نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان مختلف فکری اور تہذیبی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں سیرت طیبہ رہنمائی اور کردار سازی کا بہترین ذریعہ ہے ۔ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی دینی، فکری اور اخلاقی تربیت کو اپنی جدوجہد کا اہم حصہ سمجھتی ہے اور سیرت النبی ؐ کوئز بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے خصوصی انعامات رکھے گئے ہیں۔ پہلی پوزیشن کے لیے 5 لاکھ، دوسری کے لیے 3 لاکھ اور تیسری پوزیشن کے لیے 2 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، جبکہ 100 ٹاپرز میں مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مقصد صرف مقابلہ نہیں بلکہ نوجوانوں کو کتاب، مطالعہ اور سیرت رسول ؐسے جوڑنا ہے ۔ اس موقع پر ناظم ملتان واجد انور، ناظم بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اسامہ بوسن اور ناظم سرکاری جامعات عبدالرحمن گجر بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments