ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا

ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا

ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیاامیدوار 21 اگست تک آن لائن رجسٹریشن مکمل کراسکیں گے ، پی ایم ڈی سی

ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل دوبارہ کھول دیا ہے ۔ کونسل کی جانب سے یہ اضافی موقع ان امیدواروں کو دیا گیا ہے جو پہلے مقررہ مدت کے دوران رجسٹریشن مکمل نہیں کرا سکے تھے ۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق امیدوار 17 سے 21 اگست تک آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کرا سکیں گے ۔ امیدوار مقررہ فیس جمع کرانے کے بعد اپنی درخواست مکمل کریں اور تمام ضروری معلومات درست درج کریں۔ کونسل نے واضح کیا ہے کہ نامکمل درخواستیں منسوخ کی جا سکتی ہیں، اس لیے امیدوار مقررہ مدت کے اندر تمام مراحل مکمل کریں۔ پی ایم ڈی سی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن کے دوران ذاتی اور تعلیمی معلومات احتیاط سے درج کی جائیں۔ کونسل کے مطابق امتحان کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے متعلقہ یونیورسٹیوں کو ضروری ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایم ڈی کیٹ سے متعلق تازہ معلومات صرف پی ایم ڈی سی کے سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔ رجسٹریشن کی اضافی مدت ختم ہونے کے بعد مزید مہلت دینے کا فیصلہ کونسل کی جانب سے کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...