نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ، مقررین

نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ پوری  انسانیت کیلئے مشعل راہ، مقررین

ملتان (کرائم رپورٹر )ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیرِ اہتمام جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جاری ہفت روزہ روحانی و تعلیمی محافل اختتام پذیر ہو گئیں۔

 تقریبات کے آخری روز روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے انسپیریٹو سکول سسٹم ملتان کے طلبہ و طالبات کے درمیان جائزہ حسن قرائت و نعت شریف کی پروقار تقریب انسپیریٹو سکول سسٹم، پیر خورشید کالونی ملتان کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت ڈاکٹر فاروق خان لنگاہ نے کی، جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی مظفرگڑھ ڈاکٹر طاہرہ رفیق، عبدالعزیز خان، ڈاکٹر ریاض حسین، تسلیم کوکب، ڈاکٹر اجمل، سید عاصم رضا شاہ نقوی مہمانان خصوصی تھے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...