مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ، غیر قانونی تھڑے مسمار
پٹرول کے معیار، قیمتوں، پیمانوں کی خلاف ورزی ناقابل برداشت، اقرا ء عمر
کہروڑ پکا (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر اقرا ئعمر نے کہا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات اور پٹرولیم مصنوعات کے معیار، نرخوں اور پیمانوں میں کسی قسم کی غفلت یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ شہر کے مختلف پٹرول پمپس اور تجاوزات کی چیکنگ کے دوران گفتگو کر رہی تھیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس پر مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری پٹرولیم مصنوعات حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فراہم کی جائیں۔ انہوں نے پیمانوں اور نرخوں کی بھی باقاعدگی سے جانچ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اقرا ئعمر نے پیرا فورس کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کارروائی کی اور سرکاری اراضی و عوامی راستوں پر قائم غیر قانونی تھڑے مسمار کردیئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی یا عوامی گزرگاہوں پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ پٹرول پمپس پر معیار، نرخوں اور پیمانوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments