حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے بچے کے اعزاز میں تقریب
لڈن (نامہ نگار )حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے بچے حافظ ابوبکر الیاس کے اعزاز میں ایک پروقار اور ۔۔۔
روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جید علماء کرام، اساتذہ، قرائے عظام، رشتہ داروں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر مہمانوں نے حافظِ قرآن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالمِ دین قاری جاوید اقبال نے کہا کہ قرآنِ مجید کو سینے میں محفوظ کرنا اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہے ۔ تقریب کے اختتام پر حافظ ابوبکر الیاس کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور حفاظِ کرام کے تابناک مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments