بچی کے اغوا کی کوشش شہریوں نے ملزم پکڑ لیا

بچی کے اغوا کی کوشش  شہریوں نے ملزم پکڑ لیا

ملتان (کرائم رپورٹر)بوہڑ گیٹ کے علاقے محلہ سوتری وٹ میں بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے فرار ہونے والے شخص کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اطلاع دی کہ اس کی بیٹی دیگر بچوں کے ہمراہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ ایک شخص اسے زبردستی اٹھا کر لے گیا۔ بچوں نے فوری گھر پہنچ کر شور مچایا، جس پر اہلخانہ باہر نکلے اور بچی کی تلاش شروع کردی۔ کچھ فاصلے پر اہلخانہ نے ایک نامعلوم شخص کو بچی سمیت  فرار ہوتے دیکھا۔ بچی کے والد ذوہیب نے اسے دبوچ لیا۔ ملزم نے دیگر افراد کے جمع ہونے پر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہل علاقہ نے اسے قابو کرلیا۔ اطلاع ملنے پر بوہڑ گیٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہونے پر اسے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...