چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں سے محروم
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکلوں، مویشیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔
نیو ملتان کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر امیر حمزہ سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے اور 2 موبائل فون چھین لئے ۔ سیتل ماڑی میں نامعلوم ملزم جھپٹا مار کر سجاد حسین کا موبائل فون لے گئے ۔ دہلی گیٹ میں شان ریاض کی موٹرسائیکل، بدھلہ سنت میں مظہر عباس کی گائے ، مخدوم رشید میں سلیم کی بیل ریڑھی، بستی ملوک میں اکرم کا سونا، سٹی شجاع آباد میں گل شیر کی موٹرسائیکل اور صدر شجاع آباد میں خضر حیات کی بکریاں چوری ہوگئیں۔ بی زیڈ کے علاقے میں دو ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ کوتوالی میں ضیغم عباس، ڈی ایچ اے میں حاجراں بی بی کا بجلی کا میٹر، قادر پورراں میں فیصل کا سولر انورٹر چوری کرلیا گیا۔ کینٹ میں کاشف، جلیل آباد میں حمزہ، چہلیک میں حمزہ، جہانگیر شاہ میں خلیل احمد اور ممتاز آباد میں ساجد کے موبائل فون چوری ہوگئے ۔ پولیس نے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے نامعلوم ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments