کرنٹ لگنے پر 43 سالہ خاتون جاں بحق
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) قصبہ گجرات کے علاقہ بستی درکھان والا میں گھر پر کپڑے دھوتے ہوئے واشنگ مشین سے کرنٹ لگنے کے باعث 43 سالہ خاتون شمیم بی بی جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون واشنگ مشین سے کپڑے دھو رہی تھی کہ مشین سے کپڑے نکالتے ہوئے اچانک بجلی کا جھٹکا لگ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے رولر ہیلتھ سنٹر قصبہ گجرات منتقل کیا، جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments