پولیس کارروائی، 3گروہوں کے 6 ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد

پولیس کارروائی، 3گروہوں کے 6 ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد

23 مقدمات ٹریس، 6 موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات اور نقدی برآمد کرلی

ملتان (کرائم رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ صدر محبوب احمد نے شعبان گینگ، اعجاز گینگ اور دانیال گینگ کے 6 ارکان کو گرفتار کرکے 23 مقدمات ٹریس کرلئے ۔ پولیس نے گرفتار ملزموں سے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا، جس میں 6 موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات اور نقدی شامل ہے ۔ تھانہ صدر پولیس نے مختلف وارداتوں کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے برآمد ہونے والا مال قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد مدعیان مقدمات کے حوالے کردیا۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے برآمد شدہ مالِ مسروقہ متاثرہ شہریوں کے حوالے کیا۔ شہریوں نے اپنی ریکوری واپس ملنے پر ملتان پولیس کا شکریہ ادا کرتے  ہوئے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ سی پی او صادق علی ڈوگر نے تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور جرائم پیشہ عناصر، چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور مسروقہ مال کی برآمدگی ملتان پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...