پی ٹی آئی احتجاج کے بجائے عدالتوں میں جائے ، نتاشا دولتانہ

پی ٹی آئی احتجاج کے بجائے عدالتوں میں جائے ، نتاشا دولتانہ

پرامن احتجاج آئینی حق، سیاسی اختلافات مذاکرات سے حل کیے جائیں، پی پی رہنما

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی نتاشا دولتانہ نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے ، تاہم احتجاج قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے سڑکوں پر احتجاج کے بجائے عدالتوں سے رجوع کیا جائے ، جبکہ پی ٹی آئی اور حکومت سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے نکالیں۔ایک انٹرویو میں نتاشا دولتانہ نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کو تحمل اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے  کہا کہ نئے صوبوں کا قیام اہم معاملہ ہے ، جس پر پارلیمنٹ میں تفصیلی بحث اور وسیع تر مشاورت کی ضرورت ہے ۔ حالیہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کے مجوزہ احتجاج کا معاملہ بھی فوری توجہ کا متقاضی ہے ۔نتاشا دولتانہ نے کہا کہ بہتر حکمرانی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر بلدیاتی نظام اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...