لٹکتی بجلی کی تار سے پہلی کا طالبعلم جاں بحق
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) فرید کوٹ میں بجلی کی لٹکتی تار شہریوں کیلئے خطرہ بن گئی، مبینہ غفلت کے باعث پہلی جماعت کا 8 سالہ طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب یوسف ولد اجمل گلی میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک لٹکتی بجلی کی تار سے چھو گیا اور کرنٹ لگنے سے جانبر نہ ہوسکا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے اور بچے کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔ کمسن بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ اور اہل علاقہ نے میپکو حکام کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فرید کوٹ میں بجلی کی تاریں مختلف مقامات پر لٹک رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments