قریشی والا پولیس کی کارروائی 8 مقدمات میں 20لاکھ مال برآمد

قریشی والا پولیس کی کارروائی 8 مقدمات میں 20لاکھ مال برآمد

لودھراں (سٹی رپورٹر) تھانہ قریشی والا پولیس نے 8 مقدمات میں کارروائی کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے سے زائد مالِ مقدمہ برآمد کرلیا۔

ایس ایچ او عامر ندیم گجر اور پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران چوری شدہ مویشی، نقدی اور دیگر مال برآمد کیا۔ ڈی پی او بینش فاطمہ نے برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کردیا، جنہوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او نے کارروائی میں بہتر کارکردگی پر ایس ایچ او عامر ندیم گجر اور ڈی ایس پی صدر عابد بھلہ کو شاباش دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...