جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے کنونشن‘ہزاروں افراد شریک

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے  کنونشن‘ہزاروں افراد شریک

وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)اتحاد بین المسالک کمیٹی گڑھا موڑ کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب صوبہ بناؤ تحریک کے سلسلے میں مقامی شادی ہال میں کنونشن منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، تاجروں، صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت سربراہ اتحاد بین المسالک چوہدری عظمت اللہ جٹ نے کی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے جنوبی پنجاب کیلئے الگ صوبے کے قیام پر زور دیا۔ چوہدری عظمت اللہ جٹ نے کہا کہ الگ صوبہ بنانے کی تحریک کا مقصد جنوبی پنجاب کے علاقوں کو ان کا حق دلانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الگ صوبے کے قیام سے علاقے کے مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...