ملتان :سکولوں میں کلین اینڈ گرین ویک کا آغاز

ملتان :سکولوں میں کلین اینڈ گرین ویک کا آغاز

سرکاری سکولوں میں صفائی ستھرائی، شجرکاری، ٹوائلٹ،گراؤنڈز کی صفائی کاحکم

ملتان (خصوصی رپورٹر)سکولوں میں ‘‘کلین اینڈ گرین ویک’’ کا آغاز، صفائی ستھرائی اور شجرکاری کے لئے خصوصی سرگرمیوں کا اعلا ن کردیاگیا تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں میں ‘‘کلین اینڈ گرین ویک’’ کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت سرکاری سکولوں میں صفائی ستھرائی، شجرکاری، ماحول کو صاف رکھنے اور طلبہ میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کے لئے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد سکولوں کو صاف، سرسبز اور صحت مند تعلیمی ماحول میں تبدیل کرنے کے ساتھ طلبہ کو صفائی اور ماحول کے تحفظ کی عملی تربیت فراہم کرنا ہے مہم کے دوران سکولوں میں کلاس رومز، برآمدوں، گراؤنڈز، واش رومز اور دیگر مقامات کی خصوصی صفائی کی جا رہی ہے جبکہ کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے ، صفائی کے اصولوں پر عمل درآمد اور سکول کے اطراف کے ماحول کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ طلبہ اور اساتذہ کو صفائی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے آگاہی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے ۔‘کلین اینڈ گرین ویک’’ کے سلسلے میں سکولوں میں پودے لگانے اور موجودہ سبزہ و پودوں کی دیکھ بھال کے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...