لودھراں میں 3 لاکھ 76 ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر
کاشتکاروں کو بروقت کاشت، جدید ٹیکنالوجی و معیاری زرعی مداخل استعمال کرنیکی ہدایت
لودھراں (سٹی رپورٹر) ضلع لودھراں میں گندم کی کاشت کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت متحرک ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے گندم اگاؤ مہم کا اجلاس کمیٹی روم میں ہوا، جس میں گندم کاشت مہم، نہری پانی کی دستیابی، بیج اور کھادوں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک محمد ظفر اور متعلقہ افسران نے گندم کاشت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع لودھراں میں 3 لاکھ 76 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے کی ترغیب دی جائے اور بروقت رہنمائی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر سے 30 نومبر تک گندم کی کاشت کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments